ازدواجی عصمت دری سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ 9 مئی کو کرے گا سماعت

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ کی درخواست پر 9 مئی کو اس کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی فہرست بنانے کی ہدایت دی ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ ازدواجی عصمت دری کو جرم قرار دینے کے مطالبہ اور اس سے متعلق دیگر عرضیوں پر 9 مئی 2023 کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ کی درخواست پر 9 مئی کو اس کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی فہرست بنانے کی ہدایت دی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 جنوری کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 15 فروری تک اس معاملے میں اپنا موقف پیش کرے۔ اس پر سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کے سامنے کہا کہ مرکزی حکومت کا جواب تیار ہے۔


دہلی ہائی کورٹ کی بنچ کے ججوں نے گزشتہ سال 11 مئی کو الگ الگ فیصلہ دیا تھا، جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ میں یہ اپیل عرضی گزاروں میں سے ایک خوشبو سیفی نے دائر کی ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی عرضیاں دائر کی گئیں تھیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔