سکھوندر حکومت نے وسیع فلم پالیسی کو دی منظوری، ہماچل کو فلم تعمیر کے لیے پسندیدہ مقام بنانے کی کوشش

فلم پالیسی کا ہدف فلم صنعت کے ذریعہ اضافی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا ہے، اطلاعات و عوامہ رابطہ محکمہ میں ایک سیل قائم ہوگا جو اجازت کے لیے سنگل وِنڈو کی طرح کام کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو میٹنگ کرتے ہوئے، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو میٹنگ کرتے ہوئے، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہماچل پردیش کی کانگریس حکومت نے پیر کے روز ایک وسیع فلم پالیسی کو منظوری دے دی۔ اس کا مقصد سنیماٹک ایکسپلوریشن (سنیمائی تحقیق) کو فروغ دینا اور ریاست کو فلم تعمیر کے لیے پسندیدہ مقام کی شکل میں وسعت دینا ہے۔ ساتھ ہی اس کا مقصد مقامی نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔

وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو نے ایک آفیشیل بیان میں کہا کہ ’’ہماچل پردیش میں فلم شوٹنگ کے لیے خوشحال ثقافت، تاریخ اور ہر موسم کے موافق جگہ موجود ہے۔ ریاست میں کئی بلاک بسٹر فلموں کی شوٹنگ ہوئی ہے۔ حکومت کا ارادہ اس شعبہ کو فروغ دینے کا ہے تاکہ مقامی صلاحیتوں کو فلم میکنگ کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔‘‘


وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماچل کو فلم شوٹنگ کے لیے پسندیدہ منزل کی شکل میں وسعت دینا، فلمانوں کے ذریعہ سے ریاستی ثقافت، تاریخ، وراثت، روایات اور خوبصورت مقامات کے بارے میں جانکاری عام کرنے کے مقصد سے فلم پالیسی بنائی گئی ہے۔ اس بیان میں آگے کہا گیا ہے کہ فلم پالیسی کا ہدف فلم صنعت کے ذریعہ سے اضافی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا ہے۔ اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ میں ایک ’فلم فیسلٹی سیل‘ قائم کیا جائے گا جو اجازت کے لیے سنگل وِنڈو کی شکل میں کام کرے گا۔ اس سے تین کام کے دنوں کے اندر ایک فوری آن لائن طریقہ کار یقینی ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اس نئی فلم پلیای سے پروڈیوسرز کو ضروری اجازت حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور اطلاعات و نشریات وزارت کے ویب پورٹل سے جڑے ایک سنٹرل ذخیرہ کی شکل میں کام کیا جا سکے گا۔ فلمسازوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ زیادہ ترقی یافتہ شوٹنگ والے مقامات کی پیشکش کی جائے گی اور ریاست پرائیویٹ کمپنیوں کو پروڈکشن ہاؤس قائم کرنے کے لیے حوصلہ بخشے گا، جو دستیاب سہولیات کی آن لائن فہرست رکھیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو کے مطابق ریاستی حکومت ریاست میں کم از کم 50 فیصد شوٹنگ کے ساتھ معیاری فلموں کے لیے سالانہ فلم ایوارڈ کی بھی شروعات کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔