حصص بازار میں مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی سرخ نشان کے ساتھ گراوٹ آئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 140.11 پوائنٹس گر کر 22,989.50 پر اور اسمال کیپ 102.86 پوائنٹس گر کر 26,989.55 پر کھلا۔

اسٹاک ایکسچینج، تصویر آئی اے این ایس
اسٹاک ایکسچینج، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: اسٹاک مارکیٹ نے ہفتے کے پہلے دن پیر کو مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا اور بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 647.37 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 54،188.21 پوائنٹس پر کھلا، جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 183.55 پوائنٹس کے دباؤ کے ساتھ 16,227.70 پوائنٹس پر کاروبار کی شروعات ہوئی۔

اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی سرخ نشان کے ساتھ گراوٹ آئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 140.11 پوائنٹس گر کر 22,989.50 پر اور اسمال کیپ 102.86 پوائنٹس گر کر 26,989.55 پر کھلا۔ گزشتہ ہفتے کے آخری دن جمعہ کو 30 حصص پر مشتمل سینسیکس 866.65 پوائنٹس گر کر 54835.58 پر آگیا، جو دو ماہ کی کمی کے بعد 55 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے ہے۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 271.40 پوائنٹس کی کمی سے 16411.25 پوائنٹس پر آگیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */