اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے تجارتی سیشن میں مارکیٹ کی خراب شروعات،سینسیکس 128 پوائنٹس گرا، نفٹی بھی لال
بی ایس ای باسکیٹ سے این ٹی پی سی، ٹرینٹ، بجاج فائنانس، پاور گرڈ اور ماروتی سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے تھے۔ سب سے زیادہ خسارے میں آئی ٹی سی، کوٹک بینک، ایکسس بینک اور بھارتی ایرٹیل رہے تھے۔
.jpg?rect=0%2C0%2C1496%2C842&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ نے ہفتے کے پہلے تجارتی سیشن 5 جنوری ( پیر) کے کاروباری دن کی شروعات منفی رہی۔ اہم بینچ مارک انڈیکس، بی ایس ای سینسیکس لال نشان اور این ایس ای نفٹی 50 سبز نشان پر کاروبار کرتے ہوئے کھلے۔ حالانکہ کاروباری دن کی شروعات میں ہی نفٹی لال ہو گیا۔ 30 شیئرز والا بی ایس ای سینسیکس انڈیکس 121.96 پوائنٹس یا 0.14 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 85,640.05 پر آگیا، جبکہ این ایس ای نفٹی 50 5.15 پوائنٹس یا 0.02 فیصد چھلانگ لگا کر 26,333.70 کی سطح پر کھلا۔
صبح تقریباً 9:24 بجے تک سینسیکس 32 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 85,729 پوائنٹس پر کاروابر کر رہا تھا۔ دریں اثنا نفٹی 50 5 پوائنٹس پھسل کر 26,323 کی سطح پر کاروبار کررہی تھی۔ جمعہ 2 جنوری کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، دونوں بڑے بینچ مارک انڈیکس سبز نشان میں بند ہوئے تھے۔ سینسیکس 573.41 پوائنٹس یا 0.67 فیصد بڑھ کر 85,762.01 پر پہنچ گیا، جب کہ این ایس ای نفٹی 50 182.00 پوائنٹس یا 0.70 فیصد چھلانگ لگا کر 26,328.55 کی سطح پر اپنا کاروباری دن ختم کیا تھا۔
بی ایس ای باسکیٹ سے این ٹی پی سی، ٹرینٹ، بجاج فائنانس، پاور گرڈ اور ماروتی سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے تھے۔ سب سے زیادہ خسارے میں آئی ٹی سی، کوٹک بینک، ایکسس بینک اور بھارتی ایرٹیل رہے تھے۔ نفٹی آئی ٹی، نفٹی 100، نفٹی مڈ کیپ، نفٹی بینک، نفٹی آٹو، اور نفٹی اسمال کیپ کے شیئروں میں تیزی تھی۔ نفٹی ایف ایم سی جی اسٹاکس میں گراوٹ درج کی گئی تھی۔ جمعہ کوکاروباری دن بی ایس ای کی باسکیٹ سے 25 اسٹاک سبز نشان پر بند ہوئے تھے جبکہ 5 میں گراومٹ درج کی گئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔