کورونا وائرس سے صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹوں کے دوران 275 افراد ہلاک، 47262 نئے معاملے درج

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 275 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 160441 ہوچکی ہے۔

تصویر قومی آواز/ ویپن
تصویر قومی آواز/ ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز میں تیز اضافے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 47 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 275 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47262 نئے کیسز درج کیے ہیں، جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 40715، پیر کے روز 46951، اتوار کے روز 43846، ہفتہ کے روز 40953 اور جمعہ کے روز 39726 تھی۔

اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 275 درج کی گئی ہے۔ یہ تعداد منگل کے روز199، پیر کے روز 212، اتوار کے روز 197، ہفتہ کے 188، جمعہ کے روز 154، جمعرات کے روز 172، بدھ کے روز 131 درج کی گئی تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک پانچ کروڑ آٹھ لاکھ 41 ہزار سے زیادہ لوگوں کو اینٹی کورونا ویکیسن دی جاچکی ہے۔


بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 23907 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 11205160 اورایکٹیو کیسز 23080 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 368457 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران مزید 275 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 160441 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی شرح 95.67 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 2.96 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.37 فیصد ہے۔ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے اور یہ اب بھی سرفہرست ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں 15402 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 231942 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 13165 مریض صحت یاب ہوئے جس سے کوروناوائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2247495، جب کہ 132 مزید مریضوں کی سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53457 ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔