وزیر اعظم 14 ستمبر کو علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاپ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

راجہ مہندر پرتاپ یونیورسٹی علی گڑھ کی تحصیل کول گاؤں لودھا اور گاؤں موسیپور کریم جرولی میں 92 ایکڑ سے زائد رقبے پرتعمیر کی جارہی، علی گڑھ بلاک کے 395 کالج اس یونیورسٹی کے ماتحت ہوں گے۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز اتر پردیش کے علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ وہ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے علی گڑھ نوڈ اور راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی کے ماڈلوں کی نمائش کا بھی معائنہ کریں گے۔ یہ یونیورسٹی عظیم مجاہد آزادی، ماہر تعلیم اور سماجی مصلح راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے اعزاز میں قائم کی جا رہی ہے۔ یہ یونیورسٹی علی گڑھ کی تحصیل کول گاؤں لودھا اور گاؤں موسیپور کریم جرولی میں 92 ایکڑ سے زائد رقبے پرتعمیر کی جا رہی۔ علی گڑھ بلاک کے 395 کالج اس یونیورسٹی کے ماتحت ہوں گے۔

اتر پردیش میں اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈورکے قیام کا اعلان وزیر اعظم نے 21 فروری 2018 کو لکھنؤ میں منعقد اتر پردیش انوسٹر کانفرنس کے افتتاح کے دوران کیا تھا۔ ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے چھ نوڈ- علی گڑھ، آگرہ، کانپور، چترکوٹ، جھانسی اور لکھنؤ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ علی گڑھ- نوڈ کے سلسلے میں زمین کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور 19 فرموں کو اراضی الاٹ کی گئی ہے، جو اس کی ترقی کے لیے 1245 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔