وجے دوس پر جنگی یادگار پر جا کر وزیر اعظم نے شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

پی ایم مودی نے جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بعد میں وہاں رکھے ای-رجسٹر میں اپنا پیغام لکھا۔ اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم کو سووینئر بھی پیش کیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 1971 کی لڑائی میں پاکستان پر جیت کے 50سال مکمل ہونے پر جمعرات کی صبح قومی جنگی یادگار پر جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ایم مودی نے ایک سال تک ملک کے مختلف حصوں میں گھمائے جانے کے بعد وار میموریل لائے گئے چار مشعالوں کو ’اکھنڈ جیوتی‘ کو بھی وہاں نصب کیا۔ اس موقع پر وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور تینوں افواج کے سربراہان اور کئی سینئر فوجی افسران اور معززین بھی موجود تھے۔

اس فتح کی تقریبات کا آغاز گزشتہ سال 16 دسمبر کو پاکستان پر فتح کے 50 سال مکمل ہونے کی یاد میں ہوا تھا۔ وزیر اعظم نے اس دن نیشنل وار میموریل سے چار سنہری فتح کی مشعلیں روشن کی تھیں، بعد ازاں ان مشعلوں کو کنیا کماری، انڈمان اور نکوبار، جموں و کشمیر، سیاچن، لونگو والہ، اگرتلہ اور شہداء کے گاؤں میں گھمانے کے بعد قومی جنگی یادگار پر واپس لایا گیا۔ جہاں وزیراعظم نے انہیں یہاں نصب کیا۔


پی ایم مودی نے جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بعد میں وہاں رکھے ای-رجسٹر میں اپنا پیغام لکھا۔ اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم کو سووینئر بھی پیش کیا۔

1971 میں پاکستان کو ہندوستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے 93000 سے زائد فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش بھی ایک نئے ملک کے طور پر وجود میں آیا۔ بنگلہ دیش میں اس فتح کے دن کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صدر رام ناتھ کووند کلیدی تقریب میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر بنگلہ دیش میں ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔