ڈنمارک کی وزیراعظم فریڈرکسن نے ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا کیا استقبال

وزیراعظم کے خیرمقدم کے لئے ڈنمارک میں ہندوستان کی سفیر پوجا کپور بھی موجود تھیں۔ ہوائی اڈے پر ہندوستانی فنکاروں کا ایک دستہ بھی موجود تھا جنہوں نے پی ایم مودی کے استقبال کے لیے رقص پیش کیا۔

پی ایم مودی
پی ایم مودی
user

یو این آئی

کوپن ہیگن: وزیر اعظم نریندر مودی کا منگل کو ڈنمارک کے دورے پر دارالحکومت کوپن ہیگن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے خود ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے خیرمقدم کے لئے ڈنمارک میں ہندوستان کی سفیر پوجا کپور بھی موجود تھیں۔ ہوائی اڈے پر ہندوستانی فنکاروں کا ایک دستہ بھی موجود تھا جنہوں نے پی ایم مودی کے استقبال کے لیے رقص پیش کیا۔ پی ایم مودی ہوائی اڈے سے براہ راست میرینبرگ واقع وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دو طرفہ میٹنگ شروع ہوئی۔

پی ایم مودی اور فریڈرکسن کے درمیان یہ میٹنگ ان کے درمیان تیسری چوٹی کانفرنس سطح کی بات چیت ہے۔ میٹنگ کا ایجنڈا ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان منفرد دو طرفہ گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے پر مرکوز تھا۔ ملاقات میں دو طرفہ امور سمیت علاقائی اور عالمی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


دو طرفہ میٹنگ کے بعد، دونوں وزرائے اعظم انڈیا-ڈنمارک بزنس فورم کے زیراہتمام دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بھی ایک میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی ایک کمیونٹی پروگرام کے دوران مہاجر ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ پی ایم مودی شام دیر گئے ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوم سے بھی ملاقات کریں گے جنہوں نے ہندوستانی وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک سرکاری عشائیہ دیا ہے۔

ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان شراکت داری کا فوکس گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر ہوگا، جو قابل تجدید توانائی، پائیداری اور سبز ترقی پر مرکوز ہے۔ دونوں فریقوں کے پاس وائنڈ پاور، پانی کے انتظام، سرکلر اکانومی، شپنگ اور اسمارٹ سٹیز کے شعبوں میں جاری تعاون کے ساتھ گرین پارٹنرشپ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پانچ سال کے لئے ایک مشترکہ ایکشن پلان بھی ہے۔


پی ایم مودی کا دورہ ہنر مندی، جہاز رانی، زرعی ٹیکنالوجی اور موبلٹی کے شعبوں میں شراکت داری کو آگے بڑھانے کا ایک موقع ہوگا۔ پی ایم مودی چارمئی کو ڈنمارک، آئس لینڈ، فن لینڈ، سویڈن اور ناروے کے وزرائے اعظم کے ساتھ دوسری ہندوستان-نارڈک چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ سن 2018 میں پہلی ہندوستان-نارڈک سمٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔