بلدیاتی انتخابات کے لیے او بی سی کوٹہ پر پینل نے وزیر اعلیٰ یوگی کو سونپی رپورٹ

اتر پردیش کے شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں او بی سی کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر تشکیل دیے گئے 5 رکنی او بی سی کمیشن نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی 350 صفحات پر مشتمل رپورٹ سونپ دی ہے

<div class="paragraphs"><p>یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ / آئی اے این ایس</p></div>

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر تشکیل دیے گئے 5 رکنی او بی سی کمیشن نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی 350 صفحات پر مشتمل رپورٹ سونپ دی ہے۔ یہ رپورٹ سپریم کورٹ کی جانب سے 31 مارچ کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے تقریباً 3 ہفتے قبل پیش کی گئی ہے۔

ایک سرکاری ترجمان کے مطابق اس رپورٹ کی بنیاد پر ریاست کے تمام 75 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے او بی سی ریزرویشن نئے سرے سے طے کیا جائے گا۔ او بی سی کمیشن کے پانچوں ارکان نے رپورٹ پیش کرنے کے لیے جمعرات کی شام یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔


اس پینل کی سربراہی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس رام اوتار سنگھ کر رہے ہیں۔ اس کے ارکان میں چوب سنگھ ورما اور مہندر کمار، دونوں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسران، سنتوش کمار وشوکرما، سابق ایڈیشنل قانونی مشیر، اور برجیش کمار سونی، سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */