ہندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 24.6 لاکھ سے تجاوز، اموات 48 ہزار کے پار

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 553 نئے کیسز سامنے آئے اور 1007 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ اس دوران 55 ہزار 573 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور 1007 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 55 ہزار سے زائد لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 64،553 کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 24،61،191 ہوگئی ، وہیں اس دوران 1007 افراد کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 48،040 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ایک ہی دن میں 55،573 افراد کے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17،51،556پر پہنچ گئی۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز 7973 بڑھے ہیں، جس سے ان کی تعداد 6،61،595 ہوگئی ہے۔


ہندوستان میں اب ایکٹیو کیسز 26.88 فیصد ہیں ، صحت یابی کی شرح 71.17 فیصد اور شرح اموات 1.95 فیصد ہے۔ کورونا سے سب سے زائد متاثرمہاراشٹرا میں ایکٹو کیسز کی تعداد 2285 بڑھ کر 1،50،105 ہوگئی اور 413 افراد کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 19،063 ہو گئی ۔ اس دوران 9115 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،90،958 ہوگئی ۔ ملک میں سب سے زائد ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 355 بڑھنے سے ایکٹو کیسز بڑھ کر 90،780 ہوگئے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 2378 افراد کی موت ہوئی ہے ،وہیں 9559 افراد کے صحت یاب ہونے سے مجموعی 1،70،984 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد 2006 کم ہوئی اور یہاں اب 78345 ایکٹو کیسز ہیں۔ اموات کی تعداد 103 بڑھ کر 3613 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 121242 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 570 بڑھ کر 53499 ہوگئی ہے اور 5397 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 261459 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو ئےہیں۔


آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد 362 بڑھی ہے، جس سے ایکٹو کیسز 49709 ہو گئے ہیں اوراس وبا سے 2280 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 88786 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ایکٹیو کیسز میں اس کے بعد بہار کا نمبر آتا ہے، یہاں یہ تعداد بڑھ کر 31483 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 426 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 62284 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 26447 ایکٹو کیسز ہیں اور 2259 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ اب تک 78617 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے 23438 ایکٹو کیسز ہیں اور 674 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ اس وبا سے 64284 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ گجرات میں 14210 ایکٹو کیسز ہیں اور 2،731 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ ریاست میں 58467 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


قومی دارالحکومت دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز کی تعداد 29 بڑھ کر 10975 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4167 ہوگئی ہے اور اب تک 134318 مریض صحت بھی ہوئے ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک مدھیہ پردیش میں 1065 ، راجستھان میں 833 ، پنجاب میں 706، ہریانہ میں 511، جموں و کشمیر میں 509 ، جھارکھنڈ میں 209 ، آسام میں 169 ، اتراکھنڈ میں 149، کیرالہ میں 129 ، چھتیس گڑھ میں 114 ، پڈوچیری میں 102 ، گوا میں 91 ، تریپورہ میں 46 ، چندی گڑھ میں 27 ، انڈو مان اور نکوبار جزیروں میں 22 ، ہماچل پردیش میں 19 ، منی پور میں 13 ، لداخ میں نو ، ناگالینڈ میں آٹھ ، میگھالیہ میں چھ ، اروناچل پردیش میں چار، دادرا نگر نگر حویلی اور دمن و دیو میں دو اور سکم میں ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Aug 2020, 11:39 AM