ملک میں کووڈ متاثرین کی تعداد میں پھر ہوا اضافہ

مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ کئی ریاستوں میں کووڈ کے نئے ورژن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ لوگوں کو بھیڑ والی جگہوں پر نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: تہوار کے موسم اور موسم میں تبدیلی کی وجہ سے ملک میں کووڈ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ متاثرین کے 13451 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کل یہ تعداد 12428 تھی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ کئی ریاستوں میں کووڈ کے نئے ورژن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ لوگوں کو بھیڑ والی جگہوں پر نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 لاکھ 89 ہزار 124 افراد کووڈ ویکسین دی گئی ۔ آج صبح 7 بجے تک ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 103 کروڑ 53 لاکھ 25 ہزار 577 ہوچکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 13,451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل یہ تعداد 12428 تھی۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 62 ہزار 661 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ 242 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ وائرس کی شرح 0.48 فیصد ہے۔


اسی مدت میں 14,021 کووڈ مریض صحت مند ہو ئے ہیں۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 35 لاکھ 97 ہزار 339 لوگ کووڈ 19 سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.19 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 5 ہزار 962 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک 60 کروڑ 32 لاکھ سات ہزار 505 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔

دریں اثنا، مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر من سکھ مانڈویہ آج شام ریاستوں کے ساتھ کووڈ ویکسینیشن مہم کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔