تاریخی ’بھوج شالہ‘ احاطہ کے سروے سے ایک دن قبل سپریم کورٹ پہنچا مسلم فریق

بھوج شالہ احاطہ کا سروے 22 مارچ سے شروع ہونا ہے، افسران نے بتایا کہ اے ایس آئی کی طرف سے مقامی پولیس و انتظامیہ کو سروے سے متعلق جانکاری دے دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق دھار کی تاریخی بھوج شالہ کا کل سے اے ایس آئی سروے شروع ہونا ہے، لیکن اس سے ٹھیک ایک دن قبل مسلم فریق نے سپریم کورٹ کا رخ کر لیا ہے۔ مسلم فریق نے ہائی کورٹ کی اندور بنچ کے حکم پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ مسلم فریق نے یہ معاملہ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کے سامنے لانے کی گزارش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ’ہندو فرنٹ فار جسٹس‘ کی عرضی پر ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر دو عرضی دہندگان کی موجودگی میں بھوج شالہ احاطے کا سروے کرانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سروے کی رپورٹ بند لفافے میں دینے کا حکم بھی صادر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو اپنی رپورٹ 6 ہفتے کے اندر دینے کو کہا گیا ہے۔ اس سروے کے بعد طے ہوگا کہ بھوج شالہ پر آخر کس کا حق ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق افسران کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی کی طرف سے مقامی پولیس اور انتظامیہ کو سروے سے متعلق سبھی جانکاری دے دی گئی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق بھوج شالہ احاطہ کا اے ایس آئی سروے 22 مارچ کی صبح ہی شروع کر دیا جائے گا۔ دھار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ انھیں اس سلسلے میں اے ایس آئی کا خط ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔