ممبئی میں 31 اگست اور یکم ستمبر کو ہوگی اپوزیشن اتحاد 'اِنڈیا' کی میٹنگ، ادھو ٹھاکرے کریں گے قیادت

سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ میٹنگ کی میزبانی شیوسینا (یو بی ٹی) کے ساتھ ساتھ کانگریس اور این سی پی بھی کرے گی، یعنی مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی اتحاد ممبئی کی میٹنگ کا ذمہ اپنے کندھے پر اٹھائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>ادھو ٹھاکرے / آئی اے این ایس</p></div>

ادھو ٹھاکرے / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ اور بنگلورو کے بعد اپوزیشن اتحاد 'اِنڈیا' کی اگلی میٹنگ ممبئی میں کرنے کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ بنگلورو میں ہوئی گزشتہ میٹنگ کے بعد ہی اگلی میٹنگ ممبئی میں کرنے کی بات کہی گئی تھی، اور اب شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ ممبئی میں 31 اگست اور یکم ستمبر کو ہوگی۔ اس میٹنگ کی میزبانی شیوسینا (یو بی ٹی) چیف ادھو ٹھاکرے کریں گے۔

سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ میٹنگ کی میزبانی شیوسینا (یو بی ٹی) کے ساتھ ساتھ کانگریس اور این سی پی بھی کرے گی۔ یعنی مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی اتحاد ممبئی کی میٹنگ کا ذمہ اپنے کندھے پر اٹھائے گی۔ راؤت کا کہنا ہے کہ آج بھی اِنڈیا اتحاد کی میٹنگ کو لے کر ان کی شرد پوار، سپریا سولے، پرتھوی راج چوہان، نانا پٹولے، اشوک چوہان سمیت کئی لیڈران سے بات ہوئی۔


واضح رہے کہ اِنڈیا اتحاد کی پہلی میٹنگ جون میں پٹنہ میں اور دوسری میٹنگ گزشتہ مہینے بنگلورو میں ہوئی تھی۔ اپوزیشن اتحاد 2024 کے انتخاب سے قبل انتخابی مہم جیسے امور کے لیے کمیٹیوں کے ڈھانچے کا اعلان کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان بہتر کوآرڈنیشن کے لیے ایک جوائنٹ سکریٹریٹ کا بھی جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ میٹنگ کے دوران پارٹیوں سے اپنی نااتفاقیوں کو ہر ممکن طریقے سے دور کرنے کی امید ہے، خاص کر ان ریاستوں میں جہاں وہ سیدھے انتخابی لڑائی میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔