ملک میں مسلسل بڑھ رہی متاثرین کی تعداد! گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے2,927 نئے معاملے، 32 مریضوں کی موت

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد 2,252 کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، اس کے ساتھ ملک میں انفیکشن سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 4,25,25,563 ہو گئی ہے۔

کورونا ٹسٹ، تصویر آئی اے این ایس
کورونا ٹسٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ملک میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 2,927 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 32 مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی فعال مریضوں کی تعداد 16,279 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,252 مریضوں کو کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4,25,25,563 ہو گئی ہے۔ کورونا کے کل کیسز 4,30,65,496 ہو گئے ہیں۔ اب تک 5,23,654 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


وہیں مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کم سے کم 153 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور چار کی موت ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ان نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 78,77,078 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 1,47,838 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔