سڑک پر نہیں ادا کی جائے گی عید اور الوداع کی نماز

آمدورفت کسی طرح سے متاثر نہ ہو اس طرح کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ چاہئے وہ الوداع کی نماز ہو یا چاہئے عید کی نماز یا دیگر کسی بھی مذہب کا کوئی اور پروگرام ۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اترپردیش میں ضلع ایٹہ انتظامیہ نے پیس کمیٹی کی میٹنگ میں واضح کیا ہے کہ الوادع اور عید کی نماز کو سڑک پر پڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سی او سٹی دفتر میں ہوئی اعلی سطحی پیس کمیٹی کی میٹنگ میں سرکل افسر کالو سنگھ نے منگل کو کہا کہ الوداع اور عید کی نماز سڑک پر نہیں پڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ذریعہ لاؤڈ اسپیکر کے ضمن میں دی گئی ہدایت پر بھی عمل کو یقینی بنانا چاہئے۔ جن مندر،مسجد یا دیگر مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر بغیر اجازت کے لگے ہیں ان سے اجازت طلب کر نے کو کہا گیا ہے۔


سنگھ نے بتایا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر انتظامیہ نے ڈیسیبل میں ایک طے شدہ میعار طے کیا ہے۔ اس حد سے زیادہ آواز کرنے پر لاؤ ڈ اسپیکر کو اتار دیا جائے گا۔ کافی لاؤڈ اسپیکر آج اتار ےجاچکے ہیں جو بچے ہیں انہیں بھی نوٹس دے رہے ہیں انہیں بھی اتارا جائے گا وہ اجازت لیں گے اور طے شدہ ڈیسیبل تک بجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات عوامی مقامات پر پوجا۔پاٹ سبھی کے لئے ہے ۔ آمدورفت کسی طرح سے متاثر نہ ہو اس طرح کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ چاہئے وہ الوداع کی نماز ہو یا چاہئے عید کی نماز یا دیگر کسی بھی مذہ کا کوئی اور پروگرام۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */