عظیم سائنسداں پدم بھوشن وِکاس سنہا کا 78 سال کی عمر میں انتقال، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کا اظہارِ افسوس

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وکاس سنہا کو ایک ہونہار نیوکلیئر سائنسداں اور بنگال کا قابل بیٹا قرار دیا، انھوں نے وکاس سنہا کے انتقال کی خبر پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔

<div class="paragraphs"><p>سائنسداں وکاس سنہا کی فائل تصویر</p></div>

سائنسداں وکاس سنہا کی فائل تصویر

user

قومی آوازبیورو

مشہور و معروف سائنسداں اور ساہا انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر فیزکس اینڈ ویریبل انرجی سائیکلوٹرون کے سابق ڈائریکٹر وِکاس سنہا کا آج 78 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ 2001 میں پدم شری اور 2010 میں پدم بھوشن سے سرفراز عظیم سائنسداں وکاس سنہا ضعیفی سے متعلق مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

وکاس سنہا کے انتقال پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اظہارِ رنج و غم کیا ہے۔ انھوں نے وکاس سنہا کو ایک ہونہار نیوکلیئر سائنسداں اور بنگال کا قابل بیٹا کے نام سے مخاطب کیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ "عظیم سائنسداں وکاس سنہا کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔"


واضح رہے کہ وکاس سنہا ویریبل انرجی سائیکلوٹرون سنٹر اور ساہا نیوکلیئر فیزکس کے ڈائریکٹر اور انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی کے فیلو تھے۔ ممتا بنرجی نے بتایا کہ عظیم سائنسداں وکاس سنہا کو بنگال حکومت کی طرف سے گزشتہ سال ریاست کے اعلیٰ اعزاز 'بنگ وبھوشن' اور رواں سال 'رویندر اسمرتی ایوارڈ' سے نوازا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔