حکومت کے پاس نوجوانوں کے لیے جملے ہیں، روزگار نہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہر ماہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں لیکن حکومت لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی۔

پرینکا گاندھی، تصویر ویپن
پرینکا گاندھی، تصویر ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بے روزگاری کے تعلق سے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت زمین پر کوئی کام کرنے کے بجائے صرف اشتہارات اور جملے بازی کرتی ہے اور اس سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ لوگوں کی نوکریاں دن بہ دن ختم ہوتی جا رہی ہیں اور دن بہ دن ملک کے نوجوانوں کو روزی روٹی کے بحران کا سامنا ہے۔ ہر ماہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں لیکن حکومت لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی۔


انہوں نے ٹوئٹ کیا، “صرف جون میں 1.3 کروڑ لوگ بے روزگار ہوئے، روزگار 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، 2022 میں اسٹارٹ اپس سے 12,000 لوگوں کو نکالا گیا۔ مرکزی حکومت کے 30 لاکھ عہدے خالی پڑے ہیں۔ وگیاپن ویر بی جے پی حکومت کے پاس ملک کے نوجوانوں کے لیے نئے نئے جملے تو ہیں لیکن روزگار نہیں ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔