اداکارہ رشمکا مندانا کی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو معاملے پر حکومت نے جاری کی ایڈوائزری

انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 ڈی کے مطابق کمپیوٹر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نقالی کر دھوکہ دہی کرنے پر تین سال تک کی قید اور ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رشمکا مندانا، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/CNBCTV18News">@CNBCTV18News</a></p></div>

رشمکا مندانا، تصویر@CNBCTV18News

user

قومی آوازبیورو

مرکزی حکومت نے اداکارہ رشمکا مندانا کی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سرگرمی دکھاتے ہوئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے آئی ٹی انٹرمیڈیٹ رولس پر عمل درآمد کے لیے کہا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 ڈی کے مطابق کمپیوٹر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نقالی کر دھوکہ دہی کرنے پر تین سال تک کی قید اور ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔ رشمکا مندانا کی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ ہے۔ ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رشمکا نے بھی ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ اس طرح کی کوشش بہت خوفناک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی ٹی اصولوں کے مطابق شکایت ملنے پر کمپنیوں کو 24 گھنٹے کے اندر قابل اعتراض مواد ہٹانا ہوتا ہے۔ پیر کے روز مرکزی وزیر راجیو چندرشیکھر نے ڈیپ فیک ویڈیو معاملے پر اپنا رد عمل بھی ظاہر کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ اس طرح کی غلط چیزیں بے حد نقصاندہ ہیں اور اس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نمٹنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر نے ’ایکس‘ پر لکھا تھا کہ سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ یقینی کرنا چاہیے کہ کسی بھی یوزر کی طرف سے کوئی غلط جانکاری پوسٹ نہ کی جائے اور رپورٹ کیے جانے پر ایسے مواد کو 36 گھنٹوں میں ہٹا دیا جائے۔


واضح رہے کہ رشمکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ آن لائن ڈالی جانے والی اس ویڈیو کو 14 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اس میں ایک خاتون کے جسم کا چہرہ بدل کر رشمکا کا چہرہ لگا دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے رشمکا مندانا نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ واقعہ بہت ڈرانے والا ہے اور اسے شیئر کرنے اور ڈیپ فیک کے بارے میں بات کرنے سے وہ واقعی میں افسردہ محسوس کر رہی ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’سچ کہوں تو اس طرح کا عمل نہ صرف میرے لیے بلکہ ہم میں سے ہر کسی کے لیے بے حد خوفناک ہے۔ سبھی آج ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے سبب بہت زیادہ نقصان میں ہیں۔‘‘ اس وائرل ویڈیو کے بعد کئی بالی ووڈ ہستیاں رشمکا کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔ امیتابھ بچن نے بھی ویڈیو کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔