آج شام نئی کابینہ اور وزارتی کونسل کا ہوگا پہلا اجلاس

سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوگا۔ اس کے بعد سات بجے وزرا کونسل کا اجلاس ہوگا۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مودی کابینہ میں پہلی توسیع اور تنظیم نو کے بعد نئی کابینہ اور وزراء کونسل کی پہلی میٹنگ آج شام ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوگا۔ اس کے بعد سات بجے وزرا کونسل کا اجلاس ہوگا۔ وزراء کونسل کے اجلاس میں تمام کابینہ اور وزراء مملکت شریک ہوں گے۔

قابل ذکر یہ ہے کہ پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق کابینہ کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے ہونا تھا، لیکن کابینہ میں توسیع اور تنظیم نو کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔ بدھ کی شام 43 نئے وزرا نے حلف لیا، جن میں 15 کابینہ کے وزیر اور 28 وزیر مملکت شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ میں وزرا کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ کابینہ میں توسیع کے بعد پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا اور نئے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی میعاد کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔