سپر اسٹاروں کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا: سلمان خان

سلمان خان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ ستاروں کا دور کبھی ختم ہوگا۔ یہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ یہ ہمیشہ موجود رہے گا۔ 'ہم جائیں گے تو کوئی اور آئے گا، اب نوجوان نسل کے پاس اپنا سپر اسٹار ڈم ہوگا۔

سلمان خان، تصویر آئی اے این ایس
سلمان خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ سپر اسٹارز کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا۔ حالیہ دور میں سنیما میں کافی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ او ٹی ٹی کی شکل میں ایک نیا پلیٹ فارم ابھر کر سامنے آیا ہے۔ او ٹی ٹی کے بڑھتے تسلط کے پیش نظر اب یہ کہا جانے لگا ہے کہ اس سے ہندی فلم انڈسٹری میں اسٹارڈم کا دور ختم ہو جائے گا لیکن سلمان خان ایسا نہیں مانتے۔

سلمان خان کا کہنا ہے کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ ستاروں کا دور کبھی ختم ہوگا۔ یہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ یہ ہمیشہ موجود رہے گا۔ 'ہم جائیں گے تو کوئی اور آئے گا، اب نوجوان نسل کے پاس اپنا سپر اسٹار ڈم ہوگا۔ میں کئی سالوں سے سن رہا ہوں کہ یہ آخری جنریشن ہے، ہم نوجوان نسل کے لیے سب کچھ اتنا آسان نہیں چھوڑنے والے ہیں۔ ہم سب کچھ انہیں سونپ کر جانے والے نہیں ہیں۔ محنت کرو بھائی، پچاس پلس میں ہم محنت کر ہی رہے ہیں، تو آپ بھی محنت کرو‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔