’خوب دوڑ رہا بدعنوانی کا ڈبل انجن‘، ممبئی کے جس میٹرو اسٹیشن کا 17 دن پہلے ہوا افتتاح، ایک بارش میں ہو گیا پانی پانی

کانگریس نے آچاریہ اترے چوک میٹرو اسٹیشن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صرف 17 دن قبل اس کا افتتاح مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کیا تھا۔ یہ صرف ایک بارش میں پوری طرح تباہ ہو چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

ممبئی میں پیر کے روز ہوئی موسلادھار بارش نے معمولات زندگی کو پوری طرح درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ جگہ جگہ آبی جماؤ کا منظر ہے، اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ 17 دن قبل جس ’آچاریہ اترے چوک‘ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح ہوا تھا، وہ بھی پانی پانی ہو گیا ہے۔ اس میٹرو اسٹیشن کی بدتر حالت سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں صاف دیکھی جا سکتی ہے۔ کانگریس نے بھی اس کی ویڈیو ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہے، اور ساتھ ہی وہ ویڈیو بھی پیش کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اپنی ٹیم کے ساتھ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہیں۔

کانگریس نے آچاریہ اترے چوک کی خستہ حالت سے متعلق 2 پوسٹ جاری کیے ہیں۔ ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’مہاراشٹر میں بدعنوانی کا ڈبل انجن‘‘۔ ساتھ ہی ویڈیو میں لکھا نظر آ رہا ہے ’’17 دن قبل افتتاح ہوا، پہلی ہی بارش میں پانی پانی۔ سرپٹ دوڑ رہا بدعنوانی کا ڈبل انجن۔‘‘ ایک دیگر پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے ’’یہ ممبئی کا ’آچاریہ اترے چوک‘ میٹرو اسٹیشن ہے۔ صرف 17 دن قبل اس کا افتتاح مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کیا تھا۔ یہ صرف ایک بارش میں پوری طرح سے تباہ ہو چکا ہے۔ صاف نظر آ رہا ہے کہ خوب بدعنوانی کی گئی ہے۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’یہ ہے نریندر مودی اور بی جے پی کی کھوکھلی ترقی۔‘‘


واضح رہے کہ ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں مستقل بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے پورے شہر میں کئی مقامات پر آبی جماؤ اور سیلاب جیسی حالت ہو گئی ہے۔ کئی نشیبی علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے اور ورلی سمیت کئی مقامات پر میٹرو اسٹیشن کے اندر بھی سیلاب جیسا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے ممبئی لوکل کی خدمات بھی رخنہ انداز ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیر کی صبح ہی ممبئی میں 24 گھنٹوں تک کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا کر دیا تھا۔ محکمہ کے مطابق شہر میں اگلے 24 گھنٹے شدید بارش کے آثار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔