ملک میں ایک بار پھر پڑھے کورونا وائرس کے معاملے 24 گھنٹوں میں 133 افراد ہلاک

اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے اوپر 133 ہو گئی ہے۔ منگل کے روز یہ تعداد 77 ریکارڈ کی گئی تھی جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کافی کم تھی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے کیسز میں گزشتہ کچھ دنوں سے اچانک آئی تیزی کے درمیان ایکٹیو کیسز میں ایک بار پھر کمی آئی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا لیکن اب کمی نظر آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز میں 2864 کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ منگل کو ایکٹیو کیسز کی تعداد 1285 رپورٹ ہوئی تھی۔

اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے اوپر 133 ہو گئی ہے۔ منگل کے روز یہ تعداد 77 ریکارڈ کی گئی تھی جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کافی کم تھی۔ ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مریضوں کی تعداد پیر کو 97 اتوار ہفتہ کو 108 اور جمعہ کو 113 درج کی گئی تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 43 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا وایکسین دی جاچکی ہے۔


بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 17921 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 62 ہزار 707 ہوگئی گزشتہ 24 گھنٹوں ملک میں 20652 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10920046 ہوچکی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2864 سے گھٹ کر 184598 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں اس جان لیوا اور موذی وبا سے اموات کی تعداد مزید 133 مریضوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد 158063 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 96.95 ایکٹیو کیسزکی شرح 1.40 فیصد جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.40 فی صد رہ گئی ہے۔ ملک میں بھر میں ریاست مہاراشٹرا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے اور اس ریاست میں یہ تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2311 ایکٹیو کیسزسے گھٹ کر 96548 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 12182 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2089294 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 56 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 52556 ہوچکی ہے۔


ریاست کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 2086 سے گھٹ کر 37446 رہ گئے ہیں اور جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 4386 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار سے متجاوز کرگئی ہے، جبکہ اس جان لیوا وبا کی وجہ سے مزید 16 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4328 ہوگئی ہے۔

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 7052 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 12373 اور اب تک 936616 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4073 تک رہ گئی ہے اور اب تک 12525 افراد لقمہ اجل اور 839648 مریض موذی وبا کوروناوائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کم ہوکر 3144 رہ گئے ہیں اور اب تک 10281 مریض ہلاک جبکہ 563601 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز 502 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 8522 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے راحت حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 176164 جبکہ 5961 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3023 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 308143 موذی وبا سے شفایاب جبکہ اس وبا سے مزید 5 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3864 ہوگئی ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 3711 ہوگئی ہے اور اب تک 257942 شفایاب جبکہ 3874 افراد اس موذی وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1678 ہیں۔ وہیں ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 8740 مریضوں کی موت اور اب تک 5.94 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 3338 ہوگئی ہے اور 4418 افراد ہلاک جبکہ اب تک 2.66 لاکھ سے زیادہ افرا س جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست تلنگانہ میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1780 ہوچکے ہیں اور 1646 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 296916 مریض موذی وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کووڈ-19 کے 1812 ایکٹیو کیسز رہ گئے ہیں اور اب تک 10928 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 628920 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1038 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 89 مریض صحت مند ہوئے جس سے ریاست میں جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 882670 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 7176 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 298 رہ گئی ہے اور اب تک جان لیوا اور موذی وبا کی وجہ سے 1547 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 260975 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔


ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ-19‘ سے ابھی تک ریاست ہریانہ میں 3062، راجستھان میں 2789، جموں و کشمیر میں 1965، اوڈیشہ میں 1917، اتراکھنڈ میں 5169، جھارکھنڈ میں 1093، ہماچل پردیش میں 1002، گوا میں 802، پڈوچیری میں 670 تری پورہ میں 391، منی پور میں 373، چنڈی گڑھ میں 356، میگھالیہ میں 148، سکم میں 135، لداخ میں 130، ناگالینڈ میں 91، انڈمان نکوابر جزائر میں 62، اروناچل پردیش میں 56، میزورم 10، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو اور لکشدیپ میں ایک مریض کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */