تیرتھ سنگھ راوت ہوں گے اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ، شام 4 بجے حلف برداری

تیرتھ سنگھ راوت اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے، ذرائع کے مطابق تیرتھ سنگھ آج شام کو ہی حلف اٹھا سکتے ہیں

تیرتھ سنگھ راوت / ٹوئٹر
تیرتھ سنگھ راوت / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

دہرادون: وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت کے استعفیٰ کے بعد اتراکھنڈ میں جاری سیاسی ہلچل اب انجام کو پہنچ رہا ہے۔ ریاستی بی جے پی قانون ساز پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران بدھ کے روز نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر مہر ثبت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق تیرتھ سنگھ راوت اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تیرتھ سنگھ آج شام 4 بجے حلف اٹھائیں گے۔

ترویندر سنگھ راوت گزشتہ دنوں دہلی میں بی جے پی کی اعلیٰ کمان سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے، جس کے بعد سے ہی ان کے استعفی کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔ گزشتہ شام آخر کار ترویندر سنگھ نے اپنا استعفی ریاستی گونر کو سونپ دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کی ریس میں کامیاب ہونے والے تیرتھ سنگھ راوت پوڑی گڑھوال سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور ماضی میں پارٹی کے ریاستی صدر رہ چکے ہیں۔


عہدے کے لیے منتخب کیے جانے کے بعد تیرتھ سنگھ نے کہا، ’’میں سنگھ کا پرچارک رہا ہوں۔ سنگھ سے جڑا، ودیارتھی پریشد سے جڑا، جنرل سکرٹری بنا۔ جو بھی ذمہ داری مجھے دی گئی، اسے میں نے نبھایا اور آگے بھی نبھانے کی پوری کوشش کروں گا۔ ہم ٹیم کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’مرکزی قیادت وزیر اعظم، امت شاہ اور قومی صدر کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا اور تصور بھی نہیں کیا تھا کہ مجھے یہ عہدہ حاصل ہوگا۔‘‘ اس سے قبل تیرتھ سنگھ نے ترویندر سنگھ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ترویندر جی نے جو کام کیے وہ کبھی نہیں ہویے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Mar 2021, 11:38 AM