ملک کے کسانوں کے دہلی آنے پر پابندی اور پاکستانیوں کے میری رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کو پولیس حفاظت! کیجریوال

اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسانوں کو دہلی آنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے جبکہ پاکستانیوں کو پولیس کی حفاظت میں مظاہرہ کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو</p></div>

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو

user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسانوں کو دہلی آنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے جبکہ پاکستانیوں کو پولیس کی حفاظت میں مظاہرہ کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا، ’’پاکستانیوں کو میرے گھر کے باہر مکمل پولیس تحفظ اور احترام کے ساتھ احتجاج کرنے کی اجازت ہے اور اس ملک کے کسانوں کو دہلی آنے کی بھی اجازت نہیں ہے؟ ہندوستانی کسانوں پر آنسو گیس کے گولے، لاٹھیاں، راڈ اور گولیاں؟ اور پاکستانیوں کی اتنی عزت؟‘‘


انہوں نے کہا کہ آج کچھ پاکستانیوں نے میرے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا اور ہنگامہ کیا۔ دہلی پولیس نے انہیں پورا احترام اور تحفظ دیا۔ بی جے پی نے ان کی مکمل حمایت کی۔ کیا ان میں اتنی ہمت ہے کہ وہ دہلی کے عوام کے بھاری اکثریت سے منتخب وزیر اعلیٰ سے ہمارے ملک میں داخل ہو کر معافی مانگنے کو کہہ رہے ہیں؟ اور بی جے پی ان کی حمایت کر رہی ہے؟ مجھ سے نفرت کرتے ہوئے بی جے پی پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہو کر ہندوستان سے غداری کرنے لگی؟ اس سی اے اے کے بعد یہ پاکستانی پورے ملک میں پھیل جائیں گے اور ہمارے ہی ملک کے لوگوں کو ہراساں کریں گے اور ہنگامہ برپا کریں گے۔ بی جے پی انہیں اپنا ووٹ بینک بنانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ہندو پناہ گزینوں نے آج یہاں کیجریوال کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ کیجریوال کے کل کے اس بیان کو لے کر ان پناہ گزینوں میں غصہ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے مہاجرین ہندوستان آتے ہیں تو امن و امان کی صورتحال بگڑ جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔