کانگریس نے پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی خلاف ورزی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے کہا، ’’بی جے پی آئی ٹی سیل دو حقائق سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کو بی جے پی آئی ٹی سیل پر 13 دسمبر کو پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی خلاف ورزی سے توجہ ہٹانے کا بے تابی سے انتظار کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ حیران کن طریقہ سے لوک سبھا کی سیکورٹی میں نقب لانے والئے دراندازوں کو میسور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا پارلیمنٹ تک رسائی فراہم کی تھی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے کہا، ’’بی جے پی آئی ٹی سیل دو حقائق سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں بہت سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے اور یہ کہ سکیورٹی میں نقب لگانے والے دراندازوں کو میسور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا نے رسائی فراہم کی تھی۔‘‘


ان کے تبصرے بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کے بدھ کی رات پوسٹ کی ایک سیریز کے بعد سامنے آئے، جس میں انہوں نے ’’نیلم آزاد سے ملئے، وہ خاتون جس نے آج پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کی۔ وہ ایک سرگرم کانگریس/انڈیا اتحاد کی حامی ہے۔ وہ ایک ’آندولن جیوی ہے، جسے کئی احتجاجی مظاہروں میں دیکھا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا، ’’سوال یہ ہے کہ اسے کس نے بھیجا؟ اس نے پاس حاصل کرنے کے لئے میسور سے بی جے پی ایم پی کا ہی کیوں انتخاب کیا؟ اجمل قصاب نے بھی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے 'کلاوا' پہنا تھا۔ یہ بھی ایسی ہی چال ہے۔ یاد رکھیں کہ اپوزیشن کسی قیمت باز نہیں آئے گی۔ ہماری جمہوریت کے سب سے بڑے ادارے پارلیمنٹ کی بھی توہین کی جا رہی ہے۔‘‘

لوک سبھا میں زیرو آور کی کارروائی کے دوران سامعین کی گیلری سے دو لوگوں کے چھلانگ لگانے کے ایک دن بعد یہ تبصرے سامنے آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔