کانگریس نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی پر بی جے پی اور وزیر داخلہ شاہ پر حملہ کیا

کانگریس نے ہفتہ کے روز بی جے پی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلاف ورزی پر حملہ کیا اور ان پر اس معاملے کی سیاست کرنے کا الزام لگایا

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال،&nbsp;تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال،تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کے روز بی جے پی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلاف ورزی پر حملہ کیا اور ان پر اس معاملے کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے کہا، ’’اس معاملے پر بی جے پی اور وزیر داخلہ، وزیر اعظم سیاست کر رہے ہیں، اپوزیشن نہیں۔‘‘

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ان سے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل کے معاملے اور حکومت کے اپوزیشن پر سیاست کرنے کا الزام لگانے کے بارے میں سوال کیا گیا۔ وینوگوپال نے کہا کہ دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ یہ ’دہشت گردانہ حملہ‘ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی پولیس وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیں بتایا کہ یہ دنیا کی سب سے محفوظ عمارت ہے اور اس عمارت پر بھاری رقم خرچ کی گئی تھی، اس کے باوجود سیکورٹی کوتاہی ہوئی۔


انہوں نے سرمائی اجلاس کے بقیہ وقت کے لیے 14 ایم پیز کو معطل کرنے پر بھی حکومت پر تنقید کی اور کہا، "آپ نے 14 ایم پیز کو معطل کر دیا ہے۔ کیوں؟ جس شخص نے انہیں پاس فراہم کیا وہ بی جے پی ایم پی (پرتاپ سمہا) ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پریذائیڈنگ آفیسر کا کردار بن گیا ہے کہ وہ رکنیت معطل کر دیں۔ ایک اور سوال پر کہ کیا دہلی پولیس پرتاپ سمہا کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتی ہے، وینوگوپال نے کہا، ’’وہ ایسے لوگوں کے لیے بھارت رتن کی سفارش کریں گے!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔