مرکزی حکومت آج دے گی تجویز، اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا: راکیش ٹکیٹ

راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت آج ایک تجویز پیش کرے گی، اس کے بعد دیکھنا ہے کہ کیا کرنا ہے۔ لیکن کچھ نہ کچھ تو ہوگا۔ کسانوں کا مطالبہ درست ہے، کسان مضبوط ہیں، اس لئے حکومت ہم سے بات کر رہی ہے۔

راکیش ٹکیٹ، تصویر آئی اے این ایس
راکیش ٹکیٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

غازی پور بارڈر: زرعی قوانین کے خلاف کسان گزشتہ 2 ہفتوں سے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ غازی پور بارڈر سے بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیٹ سنگھو سرحد پر جائیں گے، جہاں وہ دوسرے کسان رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔ گزشتہ روز منگل کی رات وزیر داخلہ امت شاہ سے کسانوں کی ملاقات گھنٹوں جاری رہی۔ معلومات کے مطابق حکومت نے یہ واضح کر دیا کہ زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا جائے گا۔ لیکن حکومت اس قانون میں کچھ ترمیم کر سکتی ہے۔

راکیش ٹکیت نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ حکومت آج ایک تجویز پیش کرے گی، اس کے بعد دیکھنا ہے کہ کیا کرنا ہے۔ لیکن کچھ نہ کچھ تو ہوگا۔ کسانوں کا مطالبہ درست ہے، کسان مضبوط ہیں، اس لئے حکومت ہم سے بات کر رہی ہے۔ ہم شام کو ملیں گے۔ کیا کسان پیچھے ہٹیں گے؟ اس سوال کے جواب میں راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ کسانوں کا پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ اس میں نہ کسی کی شکست ہے نہ فتح۔ مرکزی حکومت اور کسان مشترکہ طور پر اس مسئلے کو حل کریں گے۔


بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ حکومت کسانوں کی طاقت کو سمجھ چکی ہے، اس لئے اب حکومت 15 دن کے بعد تجویز پیش کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔ حکومت بس آسانی سے بل واپس لے لےاس کم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔