کار نہیں پلٹی، سرکار پلٹنے سے بچائی گئی ہے: اکھلیش

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے مڈھ بھیڑ کو فرضی قرار دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ دراصل یہ کار نہیں پلٹی ہے۔ راج کھلنے سے سرکار پلٹنے سے بچائی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانپور سانحہ کے کلید ملزم و پانچ لاکھ روپئے کے انعامی بدمعاش وکاس دوبے کی جمعہ کو پولیس کے ساتھ مڈھ بھیڑ میں ہوئی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے اپوزیشن نے حکومت کی تنقید شروع کردی ہے۔ سماج وادی پارٹی سربراہ (ایس پی) اکھلیش یادو نے مڈھ بھیڑ کو فرضی قرار دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا 'دراصل یہ کار نہیں پلٹی ہے۔ راج کھلنے سے سرکار پلٹنے سے بچائی گئی ہے"۔ وہیں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'جس کا اندیشہ تھا وہی ہوگیا۔ کانپور سانحہ کا کلیدی ملزم وکاس دوبے اگر منھ کھولتا تو کئی بڑے لیڈر اور افسر اپنا منھ کھولنے کے لائق نہیں رہتے۔ کوئی تو بڑا شخص ہے اس کے پیچھے جو نہیں چاہتا تھا کہ وکاس دوبے مجسٹریٹ کے سامنے سچائی بتاتا اس سے پہلے ہی اس کی زبان بند کردی گئی۔

یوپی کے نظم ونسق کے معاملے میں ان دنوں یوپی حکومت کے خلاف کافی کھل کر بولنے والی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کانپور کے چوبے پور کے بکرو گاؤں میں دو جولائی کی رات دبش دینے گئی پولیس ٹیم پر وکاس اور اس کے گرگوں نے جم کر فائرنگ کی تھی جس میں آٹھ پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ دیگر ساتھ زخمی ہوگئے تھے۔ وکاس دوبے پر اس سے پہلے 60 سے زیادہ مجرمانہ معاملے درج تھے۔ وہ اس واردات کا کلیدی ملزم تھا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔