نیپال میں دوردرشن کو چھوڑکر سبھی ہندوستانی نیوز چینل کے ٹیلی کاسٹ پر فوری اثر سے پابندی

نیپالی حکومت اور ہمارے وزیر اعظم کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں ہورہاہےاوریہ رکناچاہئے۔

علامتی تصویر،سوشل میڈیا
علامتی تصویر،سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

خبروں کے مطابق نیپال کے کیبل ٹی وی پروڈیوسرس نے دور درشن کوچھوڑکر تمام ہندوستان کے نیوز چینلوں کے ٹیلی کاسٹ کو اپنے یہاں بند کردیا ہے ۔نیوز ایجنسی اےاین آئی نے یہ اطلاع دی ہے۔ واضح رہےاس تعلق سے کوئی سرکاری آرڈر جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ہندوستان اورنیپال کے اچانک تعلقات بہت خراب ہوگئے ہیں اورحال ہی میں نیپال کی کابینہ اور پارلیمنٹ نے ایک متنازعہ نقشہ پاس کیا ہے جس میں ہندوستان کے علاقوں کو نیپال کاحصہ دکھانےکی کوشش کی گئی ہے۔اے این آئی نے میگا میکس ٹی وی کے دھروبا شرماکو کوٹ کیا ہے جس میں شرما کہہ رہے ہیں ’’شام سے ہم نے ہندوستانی چینلوں کے سگنل بند کر دئے ہیں۔‘‘


نیوز۱۸ کی خبر کے مطابق اس سے قبل نیپال کے نائب وزیر اعظم اور حکمراں نیپالی کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان نارائن کاجی شریشٹھا نے بیان دیاتھا کہ ’’نیپالی حکومت اور ہمارے وزیر اعظم کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں ہورہاہےاوریہ رکناچاہئے۔‘‘

دوسری جانب نیپالی میڈیا بھی یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ ’’تمام حدیں پار ہو گئی ہیں ، یہ بہت زیادہ ہو رہا ہے ،اس کو رکنا چاہئے۔‘‘


ادھر نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے مشیر بشنو رمل کا کہنا ہے کہ’’نیپال کےوزیر اعظم کے خلاف ہندوتانی میڈیا میں جو بیاناتا اور اسٹوری آ رہی ہیں وہ انتہائی قابل اعتراض ہیں۔‘‘ نیپال کا رویہ صاف ظاہر کر رہاہےکہ وہ اپنی نہیں بلکہ چین کی بولی بول رہا ہےکیونکہ ہندوستانی میڈیا میں نیپال کے خلاف کوئی قابلاعتراض رپورٹنگ نہیں ہے لیکن چین کے خلاف ملک میں ماحول ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔