غریبوں کو مکان بی ایس پی نے دیئے، لیکن بی جے پی اسے اپنی کارکردگی ظاہر کر رہی: مایاوتی

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بی جے پی پر سابقہ حکومتوں کے کاموں کا سہرہ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے یوگی حکومت سے سوال کیا کہ وہ اپنے کیے گئے کام بتائے۔

مایاوتی، تصویر یو این آئی
مایاوتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے اترپردیش میں غریب کنبوں کو بنیادی سہولیات سے لیس مکان دینے کی اسکیم بی ایس پی حکومت میں شروع ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوگی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ بی ایس پی حکومت کے کاموں کو اب بی جے پی کیش کرا رہی ہے۔

مایاوتی نے پیر کو بی جے پی پر سابقہ حکومتوں کے کاموں کا سہرہ لینے کا الزام لگاتے ہوئے یوگی حکومت سے سوال کیا کہ وہ اپنے کئے کام بتائے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ ’یوپی میں بی ایس پی کی رہی حکومت نے تقریباً ڈھائی لاکھ غریب کنبوں کو بنیادی سہولیات سے لیس رہائش گاہ میسر کرائی و تقریباً 15۔20 لاکھ مکانوں کی تیاری چل رہی تھی۔ لیکن حکومت تبدیل ہونے کی وجہ سے یہ کام ادھورا رہ گیا جسے ہی بی جے پی کیش کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنا کیا کام کیا ہے۔


مایاوتی نے اترپردیش میں نظم ونسق بدتر ہونے کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں میں ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ اور یہ تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا کہ ’خوف، بدعنوانی، تفریق و جان۔مال ۔مذہب کا محفوظ نہ ہونا، مطلب یوپی کی بدتر نظم ونسق، بے روزگاری و لاکھوں نقل مکانی وغیرہ کثیر آبادی والے اس ریاست کی سب سے بڑے مسائل ہیں جو لگاتار بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور لوگوں میں ناراضگی پیدا ہو رہی ہے اور سماج و صوبہ پچھڑ رہا ہے جوکہ کافی تکلیف دہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں مجوزہ اسمبلی انتخابات میں یوگی حکومت میں چاک وچوبند نظم ونسق اور غریب بہبود کے کاموں کو اپنی حصولیابی بتاتے ہوئے انتخابی مہم چلا رہی ہے۔ جبکہ اپوزیشن ان مسائل پر حکمراں جماعت کو گھیرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */