بی جے پی لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کر رہی ہے: بھوپیش بگھیل

بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے سی ایم بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کر رہی ہے۔ اتر پردیش میں اس نے ایسا کیا اور اب بھی کر رہی ہے۔

بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی
بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ایک بار پھر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ سی ایم بگھیل نے بی جے پی پر یوپی میں مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں کانگریس کی حالت مضبوط ہے۔

بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے سی ایم بگھیل نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرتی ہے۔ اس نے اتر پردیش میں ایسا کیا اور اب بھی کر رہی ہے۔ سی ایم بگھیل نے عوام سے سوال کیا کہ بی جے پی نے مذہب کا استعمال کرکے اقتدار حاصل کیا لیکن لوگوں کو بی جے پی کو ووٹ دے کر کیا ملا؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔