مدھیہ پردیش میں پھر دلت نوجوان پر دبنگوں نے کیا ظلم، پیٹنے کے بعد پیر پر ناک رگڑنے کو کیا مجبور

دیواس بائی پاس فیملی ڈھابے کے پاس شوبھم اور اس کے دوستوں نے رام سنگھ مکوانا کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ فحش حرکتیں کیں اور اسے اپنے پیروں پر گرا کر ناک رگڑنے پر مجبور کیا۔

<div class="paragraphs"><p>اسکرین شاٹ</p></div>

اسکرین شاٹ

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش میں ایک بار پھر دلت کے ساتھ ظلم کیے جانے کا معاملہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیواس میں اجین کے ایک دلت نوجوان کو پیٹنے اور پیروں پر ناک رگڑوانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے اس کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ پیسوں کے لین دین کا بتایا جارہا ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘پر شائع خبر کے مطابق یہ واقعہ 8 فروری کی رات کا ہے اور دیواس بینک نوٹ پریس تھانہ پولیس نے اس پر 17 فروری کو ایف آئی آر درج کی ہے۔ خبر کے مطابق چندیسرا (اجین) کے رہنے والے رام سنگھ مکوانا کو دتانا (اجین) کے رہنے والے اس کے دوست شوبھم راجپوت نے 8 فروری کو دیواس میں دوست کے گھر سالگرہ کا جشن منانے کے بہانے لایا۔ دیواس میں بائی پاس پر فیملی ڈھامہ کے پاس شمبھو اور اس کے دوستوں نے رام سنگھ مکوانا کے ساتھ مار پیٹ کیا، اس کے ساتھ فحش حرکتیں کیں اور اسے اس کی ذات کی بنیاد پر گالیاں بھی دیں۔


اس معاملے میں پولیس نے شوبھم سمیت 7 دیگر ملزمین کے خلاف ایس سی / ایس ٹی قانون کے مختلف دفعات کے حت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس ضمن میں شوبھم اور اس کے 2 دیگر ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمین کی تلاش کی جا رہی ہے۔ متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزم شوبھم اور اس کے دوستوں نے اس سے مارپیٹ کرتے ہوئے اس سے زبردستی 5 لاکھ روپئے کی مانگ کی۔ روپئے نہ دینے پر ملزمین نے اس کو جم کر پیٹا اور گندی گندی گالیاں دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔