لاپتہ بی جے پی کارکن کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی

پولس آفیسر نے بتایا کہ بچو بیرا اتوار کی دوپہر لاپتہ ہوگئے تھے اور وہ پیر کی شام کو دتن کے علاقے میں اپنے گاؤں کے قریب درخت سے لٹکے ہوئے پائے گئے۔

خودکشی، علامتی تصویر
خودکشی، علامتی تصویر
user

یو این آئی

کلکتہ: مغربی مدنی پور میں 24 گھنٹے سے لاپتہ بی جے پی کے درمیانی عمر بی جے پی کارکن کی لاش اپنے گاؤں کے قریب ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے بچو بیرا کا قتل کیا ہے۔ تاہم، حکمران جماعت نے اس الزام سے انکار کیا ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ لاش برآمد ہو نے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کی شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولس آفیسر نے بتایا کہ بچو بیرا اتوار کی دوپہر لاپتہ ہوگئے تھے اور وہ پیر کی شام کو دتن کے علاقے میں اپنے گاؤں کے قریب درخت سے لٹکے ہوئے پائے گئے۔


بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری پارٹی کے کارکن بچو بیرا کا قتل ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے کیا ہے۔ ہم انصاف چاہتے ہیں۔ وہ گزشتہ شام سے لاپتہ تھے اور آج ان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔ ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

بنگال بی جے پی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بنگال میں سیاسی قتل جاری ہے! مدنی پور کے داتن میں بی جے پی کارکن بچو بیرا کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ یہ قتل وجے دشمی کے موقع پر انجام دیا گیا ہے ’ہمیں یقین ہے کہ ماں درگا کی سرزمین میں برائی پر اچھائی کی جیت ضرور ہوگی اور اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ماں درگا کی سرزمین سے برائی ختم ہوجائے گی۔ بنگال میں اسمبلی انتخابات اگلے سال اپریل یا مئی میں ہوں گے۔


ترنمول کانگریس رہنما اجیت میتی نے کہا کہ یہ بہت ہی غلط رجحان ہے قتل کسی کا ہو اسے ترنمول کانگریس سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ مرنے والا شخص ذہنی طور پر بیمار اور نشے کا عادی تھا۔ پولیس کو معاملے کی تحقیقات کرنے دیں۔ ہم بی جے پی کی طرف سے ہر موت پر سیاست کیے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔