بی جے پی کے ترقی کے دعوے کھوکھلے: مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے قول اور فعل میں تضاد ہونے کے سبب بالخصوص یہاں کی بڑھتی بے روزگاری، غریبی اور مہنگائی وغیر سے عوام کی بدحالی جگ ظاہر ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے جمعرات کے روز بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ترقی کے وعدے کھوکھلے ہیں اور اس کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔ مایاوتی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کے لوگوں کی فی کس آمدنی میں اضافہ نہیں ہونے یعنی یہاں کے کروڑوں لوگوں کے غریب اور پسماندہ بنے رہنے سے متعلق ریزرو بینک آف انڈیا کے تازہ اعداد و شمار اس خیال کی تصدیق کرتے ہیں کہ بی جے پی کے ترقی کے دعوے ہوا ہوائی اور جملہ بازی ہیں۔ یہاں ان کی ڈبل انجن حکومت ہونے کے باوجود ایسا کیوں؟

انہوں نے کہا کہ یوپی میں انتخابات سے قبل یہاں بی جے پی کے ترقی کے دعوؤں کے کھوکھلے ہونے کا پردہ فاش ہونے سے اب یہ پارٹی مذہبی احساسات سے کھلواڑ اور ہندو-مسلم تنازعہ وغیرہ کے پرانے تنگ نظریہ پر واپس آ گئی ہے لیکن لوگ پھر سے ان کے دھوکہ میں آنے والے نہیں ہیں، جو ان کے موڈ سے بھی واضح ہے۔


اس سے قبل مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے ’بدلاؤ کے 4.5 سال‘ کا اشتہار اور دعوے بیشتر ہوا ہوائی اور زمینی حقیقت سے بہت دور ہیں۔ ان کے قول اور فعل میں تضاد ہونے کے سبب بالخصوص یہاں کی بڑھتی بے روزگاری، غریبی اور مہنگائی وغیر سے عوام کی بدحالی جگ ظاہر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔