بی جے پی نے مجھے پیسہ کا لالچ دینے کی کوشش کی: بھگونت مان

بھگونت مان نے الزام لگایا کہ بی جے پی رہنما نے یہاں تک کہا کہ جیسے ہی وہ (بھگونت مان) ہاں کہتے ہیں، انہیں وزیر کابینہ بنایا جا سکتا ہے۔ بھگونت مان مان نے یہ الزام یہاں پریس کانفرنس میں لگائے۔

بھگونت مان، تصویر آئی اے این ایس
بھگونت مان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی کی پنجاب اکائی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بھگونت مان نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے چار دن پہلے انہیں فون کرکے بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے پیسے کا لالچ دیا۔ بھگونت مان نے الزام لگایا کہ بی جے پی رہنما نے براہ راست پیسہ لینے یا پھر عہدہ لینے کی بات کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی رہنما نے یہاں تک کہا کہ جیسے ہی وہ (بھگونت مان) ہاں کہتے ہیں، انہیں وزیر کابینہ بنایا جا سکتا ہے۔ بھگونت مان مان نے یہ الزام یہاں پریس کانفرنس میں لگائے۔

بھگونت مان نے دعوی کیا،’’میں مشن پر ہوں، کمیشن پر نہیں۔‘‘ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کا مشن پنجاب کو خوشحال، امن سے بحال اور ترقی کی راہ پر گامزن بنانا ہے اور انہیں بی جے پی کی ایسے مشوروں کی پرواہ نہیں ہے۔‘‘ بھگونت مان نے کہا کہ ان کے بی جے پی میں جانے کا سوال ہی نہیں ہے اور وہ ایسی پارٹی میں جانے کے بجائے کسی طرح دو وقت کا کھانا جٹاکر جینا بہتر سمجھتے ہیں۔


بھگونت مان نے کسان تحریک کے دوران 700 کسانوں کی موت کے لئے مرکز کی بی جے پی پالیسی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی سال بھر سے کسان تحریک کرنے والوں کو غنڈے اور دہشت گرد قرار دے رہی ہے، اسے عآپ کے کسی عہدے دار کو خریدنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے۔

کیپٹن امرندر سنگھ اور سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا کے بی جے پی کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں عآپ رہنما نے کہا کہ بی جے پی کا پنجاب میں اپنی کوئی بنیاد نہیں ہے اس لئے وہ دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں یا گٹھ جوڑ کے لئے پریشان ہیں لیکن صفر میں کتنے بھی صفر جڑ جائیں اس کی قیمت صفر ہی رہتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔