بی جے پی نے منموہن حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی تھی: سچن پائلٹ

سچن پائلٹ نے کہا کہ اس معاملے میں سب سے بڑی بات یہ ہوئی کہ الزام لگانے والے سابق سی اے جی ونود رائے نے عدالت کو دئیے اپنے حلف نامے میں قبول کیا ہے کہ اس معاملے میں حقائق پر مبنی غلطیاں ہوئی ہیں

تصویر ٹوئٹر @SachinPilot
تصویر ٹوئٹر @SachinPilot
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزر سچن پائلٹ نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے 2جی اسپیکٹرم اور کول بلاک تقسیم معاملے میں جھوٹ بول کر اس وقت کی منموہن سنگھ کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی تھی، حالانکہ اس فرضی کہانی کا اختتام عدالت کے فیصلے سے ہوگیا، پائلٹ نے گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس میں سابق سی اے جی ونود رائے اور بی جے پی لیڈروں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے 1500 صفحات کے فیصلے سے سابق سی اے جی ونود رائے کے ذریعہ یو پی اے اتحاد کی منموہن سنگھ کی قیادت والی حکومت کے میعاد کار میں آڈٹ رپورٹ میں تقریباً 176 کرور روپئے گھپلوں کے فرضی کہنے کا اختتام ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سب سے بڑی بات یہ ہوئی کہ الزام لگانے والے سابق سی اے جی ونود رائے نے عدالت کو دئیے اپنے حلف نامے میں قبول کیا ہے کہ اس معاملے میں حقائق پر مبنی غلطیاں ہوئی ہیں اور ہم نے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ حکومت کو بدنام کرنے اور غیر مستحکم کرنے کے لئے ایک من گڑھت کہانی ونود رائے نے تیار کی جس پر بی جے پی کے لیڈروں نے خوب ہنگامہ کیا اور بدنام کرنے کی کوشش کی۔ آج یہ صاف ہوگیا ہے کہ منموہن سنگھ حکومت پوری طرح صاف ستھری اور ایماندار حکومت تھی۔


سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ سابق سی اے جی ونود رائے نے عدالت میں حقائق پر مبنی غلطیوں کے لئے خود کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے حلف نامہ داخل کر کے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح فیصلے میں کہا ہے کہ 2جی اسپیکٹرم اور کول بلاک تقسیم معاملے کی رپورٹ میں جھوٹ بول کر منموہن حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ 2 جی اور کول بلاک تقسیم کے فرضی گھپلے پر ہنگامہ کرنے والے آج حکومت میں بیٹھ کر خاموش ہیں۔ اب وزیر اعظم اور دیگر بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ونود رائے کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔

پائلٹ نے کہا کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کسانوں، بے روزگاروں، خواتین کے احترام وانصاف کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ اترپردیش مسائل کے ڈھیر پربیٹھا ہے۔ یہاں حکومت اسے حل کرنے کے بجائے تقسیم و تفریق کی سیاست میں یقین رکھتی ہے اور عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔ پرینکا نے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی، وہ کسانوں کی ہوئی ہراسانی کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ خواتین ۔بیٹیوں کے احترام کے لئے ڈھال بن کر کھڑی ہیں یہاں تبدیلی یقینی ہے عوام کا اعتماد کانگریس پر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کی قیادت سے اس پر کافی اثر پڑا ہے۔ ان کی پرتگیاؤں سے ان کا اعتماد مزید پختہ ہوا ہے۔ کانگریس اپنے وعدوں اور عوام کے تئیں اپنے عزم کو پورا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے جھوٹ، دھوکہ کے سہارے عوامی حمایت حاصل کر کے عوام کے اعتبار کا خون کیا ہے اور اپنے سرمایہ کار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام کو لوٹنے کا کام کر رہی ہے کسانوں، بے روزگار نوجوانوں، خواتین کی ہراسانی سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام بی جے پی حکومت کے ایجنڈے میں نہیں کانگریس کے ایک مضبوط متبادل کے جانب مائل ہو رہے ہیں۔ اور اسی کا ثبوت ہے کہ کانگریس کی پرتگیہ یاتراؤں و پرینکا کی ریلیوں میں عوام کا جم غفیر اکٹھا ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔