جموں و کشمیر: امیدواروں کی دوسری فہرست سے بھی نہیں تھم رہا بی جے پی لیڈران کا غصہ، پارٹی دفتر کے باہر زبردست مظاہرہ

پمپور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار سید شوکت غیور اندرابی نے کہا کہ ’’مجھ پر اعتماد ظاہر کرنے کے لیے میں پارٹی کا شکرگزار ہوں، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس انتخاب میں بہت زوردار مقابلہ ہے۔‘‘

رویندر رینہ، تصویر آئی اے این ایس
رویندر رینہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بی جے پی نے اپنی نئی فہرست ضرور جاری کر دی ہے، لیکن بی جے پی کے مقامی لیڈران کا غصہ کم ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ بی جے پی کی تازہ فہرست میں 15 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جس کو دیکھ کر بی جے پی کے بڑے لیڈران سخت ناراض ہیں۔ بڑی تعداد میں بی جے پی لیڈران و کارکنان بی جے پی دفتر کے باہر مظاہرہ اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔

اس ہنگامہ کے درمیان بی جے پی صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ ناراض ساتھیوں سے بات کی جائے گی اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی ساتھی ناراض نہ رہے۔ رینا نے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں انتخابی بگل کے درمیان بی جے پی نے سلیکشن کے عمل کے بعد اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنی پہلی فہرست میں پارٹی نے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لیے امیدواروں کے نام جاری کیے ہیں۔ آخری مرحلہ کے لیے نامزدگی کا دن 27 اگست ہے۔ پارٹی جلد ہی دوسری فہرست جاری کرے گی۔ ہم کچھ آزاد امیدواروں سے بھی بات کر رہے ہیں۔‘‘


اس درمیان پمپور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار سید شوکت غیور اندرابی نے کہا کہ ’’مجھ پر بھروسہ ظاہر کرنے کے لیے میں پارٹی کا شکرگزار ہوں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس انتخاب میں زوردار مقابلہ ہے۔ میں ایک سیاسی کارکن رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ لوگ اچھا فیصلہ لیں گے۔‘‘

دوسری طرف کشتواڑ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار بنائے جانے پر شگون پریہار نے کہا کہ ’’میں بہت شکرگزار ہوں کہ میری پارٹی نے آج مجھے یہ موقع دیا۔ مجھے یقین ہے کہ کشتواڑ کے لوگ کشتواڑ کی اس بیٹی کو کھلے دل سے قبول کریں گے۔ یہ انتخاب صرف شگون پریہار یا اجیت و انل پریہار کے کنبوں کے لیے نہیں ہے، بلکہ ان سبھی کنبوں کے لیے ہے جنھوں نے ملک کے لیے قربانی دی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں کا ہر شخص مجھے آگے کا راستہ دکھائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔