شکھر دھون دھماکہ دار ’واپسی‘ کے لیے تیار، بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد ’لیجنڈ‘ بننے کا فیصلہ

شکھر دھون کا کہنا ہے کہ ’لیجنڈ لیگ کرکٹ‘ کے ساتھ جڑنا ریٹائرمنٹ کے بعد میرے لیے سب سے موزوں فیصلہ معلوم ہو رہا ہے، میرا جسم کرکٹ کے لیے ضروری مطالبات پورا کرنے میں پوری طرح اہل ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے مشہور سلامی بلے باز شکھر دھون نے گزشتہ 24 اگست کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، لیکن اب دو دن بعد ہی انھوں نے کرکٹ کے میدان پر ’واپسی‘ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ لیکن اس مرتبہ وہ عام کرکٹر کی شکل میں نہیں بلکہ ’لیجنڈ‘ بن کر میدان پر اتریں گے۔

دراصل شکھر دھون نے ایک خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ’لیجنڈس لیگ کرکٹ‘ (ایل ایل سی) کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شکھر دھون کا کہنا ہے کہ ’’ایل ایل سی کے ساتھ جڑنا ریٹائرمنٹ کے بعد میرے لیے سب سے موزوں فیصلہ معلوم ہوتا ہے۔ مریا جسم کرکٹ کے لیے ضروری مطالبات کو پورا کرنے میں اب بھی اہل ہے۔ حالانکہ میں ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے خوش ہوں، لیکن کرکٹ میری زندگی کا انتہائی اہم حصہ ہے، جسے مجھ سے کبھی دور نہیں کیا جا سکتا۔ میں کرکٹ کی دنیا میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے کو لے کر پُرجوش ہوں۔ ہم نئی یادیں بنا کر کرکٹ شیدائیوں کی تفریح کرنا جاری رکھیں گے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ لیجنڈس لیگ کرکٹ کے اگلے ایڈیشن کا آغاز ستمبر ماہ میں ہوگا، جس میں ریٹائر ہو چکے کرکٹرس کی ٹیمیں کھیلتی نظر آئیں گی۔ یوراج سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور ہربھجن سنگھ سمیت کئی بیرون ملکی کرکٹرس بھی اس لیگ کے گزشتہ ایڈیشنز میں کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے، اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملے گا۔

ایل ایل سی کے شریک بانی رمن رہیجا نے شکھر دھون کے اس لیگ سے جڑنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھون کے آنے سے لیگ میں مقابلے کے سطح میں اضاہف ہوگا اور کرکٹ شیدائی بھی اپنے پسندیدہ کرکٹر کو دیکھ کر زیادہ جوش کا مظاہرہ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔