پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ ملک کے وقار پر حملے کے مترادف: دیویندر یادو

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ حملہ ملک کے وقار پر حملے کے مترادف ہے جسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ملک کے وقار پر حملے کے مترادف ہے جسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس کا منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے۔ ہم بیرونی طاقتوں کے منصوبوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مشکل کے اس وقت میں ہم سب ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دیویندر یادو نے کہا کہ کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ دہشت گردوں نے حملے میں بڑی تعداد میں بے قصور شہریوں کو قتل کر دیا جو بے حد افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ دہلی کانگریس دعا کرتی ہے کہ مہلوکین کی روح کو سکون اور زخمیوں کی جلد صحت یابی حاصل ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ملک متحد ہے۔ مرکز اور کشمیر حکومت لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے فوری قدم اٹھائے، مہلوکین اور زخمیوں کے لیے مناسب مالی امداد کا بھی اعلان کرے۔


دیویندر یادو نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ سیکورٹی فورسز جلد از جلد اس سنگین جرم کے لیے ذمہ دار دہشت گردوں کو گرفتار کرے کیونکہ ملک کسی بھی صورت میں دہشت گردانہ حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔ مسلسل دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے بے قصور لوگوں کی جانوں کا ضیاع سیکورٹی کے نقطۂ نظر سے انتہائی شرمناک ہے۔ دیویندر یادو کے مطابق مرکزی اور کشمیر حکومتوں کو وادی میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ یہ دہشت گردانہ حملہ نہ صرف سیاحوں کو وادی سے دور کر رہا ہے بلکہ کشمیر کے لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی بھی ختم کر رہا ہے۔ اس کا اثر پورے ملک پر ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔