مدھیہ پردیش: رائے سین میں بھیانک سڑک حادثہ، باراتیوں کو ٹرک نے روندا، 5 ہلاک، 11 زخمی

رائسین کے ڈی ایم اروند دوبے نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہوشنگ آباد ضلع کے آنچل کھیڑا سے سلطان پور کے کھمریا گاؤں پہنچے باراتیوں کو سڑک پر غلط سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے رائسین ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ پیر کی رات سلطان پور شہر میں ایک تیز رفتار ٹرک نے کئی باراتیوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر افسر نے یہ اطلاع دی۔ رائسین کے ڈی ایم اروند دوبے نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہوشنگ آباد ضلع کے آنچل کھیڑا سے سلطان پور کے کھمریا گاؤں پہنچے باراتیوں کو سڑک پر غلط سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی

سلطان پور پولیس اسٹیشن کے انچارج رجت سراتھے نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک ہے اور انہیں بھوپال ریفر کر دیا گیا ہے۔


ڈی ایم نے بتایا کہ رات 10 بجے کے قریب پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی وہ موقع پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوبے نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50000 روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔