سچن کے ڈپلی کیٹ بلبیر کو لگا ڈبل جھٹکا، پہلے ملازمت گئی اور اب پوری فیملی کورونا پازیٹو

ملازمت سے نکالے جانے کے بعد بلبیر چند جون کے شروعاتی ہفتے میں ممبئی سے پنجاب اپنے گاؤں آئے تھے۔ یہاں آنے کے بعد بلبیر، ان کی بیوی، بیٹا اور بیٹی کورونا انفیکشن کے شکار پائے گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کرکٹ کے بھگوان سچن تندولکر کے ڈپلی کیٹ بلبیر چند کو اکثر کرکٹ میچ کےد وران اسٹیڈیم میں دیکھا جاتا تھا اور لوگ ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لیے بے تاب نظر آتے تھے۔ بالکل سچن تندولکر کی کاپی نظر آنے والے بلبیر سنگھ ان دونوں کافی پریشان حال ہیں۔ دراصل ایک طرف تو لاک ڈاؤن میں ان کی ملازمت چلی گئی، اور پھر ممبئی سے پنجاب اپنے گاؤں پہنچنے کے بعد انھیں پتہ چلا کہ وہ کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ صرف بلبیر چند ہی نہیں بلکہ ان کی پوری فیملی کورونا پازیٹو ہو گئی ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق بلبیر چند جون کے شروعاتی ہفتے میں ممبئی سے پنجاب اپنے گاؤں آئے تھے۔ یہاں آنے کے بعد بلبیر، ان کی بیوی، بیٹا اور بیٹی کورونا انفیکشن کے شکار پائے گئے۔ گولی وڈا پاؤ کے برانڈ امبیسڈر کے طور پر کام کر رہے بلبیر کی زندگی لاک ڈاؤن کے پہلے اچھی چل رہی تھی، لیکن لاک ڈاؤن کے بعد ان کی ملازمت چلی گئی۔ ملازمت جانے سے حالات اتنے خراب ہو گئے کہ ممبئی میں اپنے گھر کا کرایہ دینا بھی محال ہو گیا۔ ایسے ماحول میں انھوں نے اپنے گاؤں پنجاب واپسی کرنا ہی بہتر سمجھا۔


بلبیر سنگھ کا کہنا ہے کہ جب ٹرین سروس شروع ہوئی تو وہ کسی طرح پنجاب واقع سولن اپنے گھر لوٹ آئے۔ انھوں نے بتایا کہ ٹرین کے سفر میں سبھی طرح کے احتیاط کیے گئے، 15 بوتل سینیٹائزر، این 95 ماسک، اور اپنا کھانا لے کر چلے لیکن بہت سارے مسافر تھے جو لاپروائی کر رہے تھے اور ایسے میں سفرکرنا پریشانی پیدا کرنے والا ثابت ہوا۔ ملازمت جانے کے تعلق سے بلبیر چند کہتے ہیں کہ "لاک ڈاؤن کے سبب کاروبار ٹھپ ہو گیا۔ مالک نے کئی لوگوں کو ملازمت سے نکال دیا۔ مجھ سے بھی ملازمت چھوڑنے کو کہا گیا۔ حالانکہ انھوں نے یقین دلایا ہے کہ حالات بہتر ہونے کے بعد وہ مجھے دوبارہ ملازمت دیں گے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */