تلنگانہ ایم ایل سی انتخابات: سبھی 6 سیٹوں پر ٹی آر ایس نے لہرایا فتح کا پرچم

منتخب امیدواروں میں ضلع کریم نگر سے ایل رمنا اور ٹی بھانو پرساد، ڈانڈے وٹھل (ضلع عادل آباد)، ٹی مدھوسودن (ضلع کھمم)، ایم سی کوٹی ریڈی (ضلع نلگنڈہ) اور وی یادو ریڈی (ضلع میدک) شامل ہیں۔

ٹی آر ایس، تصویر آئی اے این ایس
ٹی آر ایس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ میں حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے امیدواروں نے منگل کے لوکل اتھارٹی کانسٹیچیونسی (ایل اے سی) سے 10 دسمبر کو ہونے والے دو سالہ انتخابات میں تمام چھ ایم ایل سی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے پانچ اضلاع میں پھیلے چھ ایل اے سی حلقوں میں چار گھنٹوں کی گنتی ختم ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔ منتخب امیدواروں میں ضلع کریم نگر سے ایل رمنا اور ٹی بھانو پرساد، ڈانڈے وٹھل (ضلع عادل آباد)، ٹی مدھوسودن (ضلع کھمم)، ایم سی کوٹی ریڈی (ضلع نلگنڈہ) اور وی یادو ریڈی (ضلع میدک) شامل ہیں۔


ٹی آر ایس کے چھ امیدواروں کا اعلان متفقہ طور پر پہلےکیا جا چکا تھا اور آج کی جیت کے ساتھ ہی ایم ایل سی کی تمام 12 خالی سیٹں ٹی آر ایس کے کھاتے میں چلی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔