تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تملیسائی سوندرراجن کا استعفیٰ منظور

تمل ناڈو کے بی جے پی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ڈاکٹر تملیسائی سوندرراجن جنوبی چنئی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑ سکتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>صدر جمہوریہ اور ڈاکٹر تملیسائی سونرراجن کی فائل فوٹو / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

صدر جمہوریہ اور ڈاکٹر تملیسائی سونرراجن کی فائل فوٹو / تصویر: آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تلنگانہ کی گورنر اور پوڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تملیسائی سوندرا راجن کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ انہوں نے 18 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر تملیسائی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کے خالی عہدوں پر مستقل انتظام ہونے تک جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو ذمہ داری ادا کرنے کے لیے کہا ہے۔ ان کی تقرری کا اطلاق ان کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا۔

تمل ناڈو کے بی جے پی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ڈاکٹر تملیسائی سوندرراجن جنوبی چنئی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ سوندرراجن تمل ناڈو بی جے پی یونٹ کے ریاستی صدر بھی رہ چکی ہیں۔ ان کے پارٹی کیڈر اور آر ایس ایس کے ساتھ اچھے تعلقات بتائے جاتے ہیں۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر تملیسائی سوندرراجن نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم نریندر مودی کے تلنگانہ میں انتخابی مہم کے دوران راج بھون میں قیام کے فوراً بعد دیا تھا۔ اسی وقت سے قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ انہوں نے پی ایم مودی سے بات کرنے کے بعد ہی استعفیٰ دیا ہے اور اب بی جے پی انہیں انتخابی میدان میں اتارے گی۔ ڈاکٹر تملیسائی کانگریس کے سینئر لیڈر کماری اننتن کی بیٹی ہیں، جو سابق ایم پی ہیں۔ سندرراجن کے چچا آنجہانی ایچ وسنت کمار کنیا کماری حلقہ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔