حیدرآباد: چارجنگ کے دوران الیکٹرک بائیک کی بیٹری میں دھماکہ، عمارت میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک

ریاست تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد کے سکندرآباد علاقہ میں پیر کی شب دوران چارجنگ ایک الیکٹرک بائیک کی بیٹری پھٹ گئی۔ جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد کے سکندرآباد علاقہ میں پیر کی شب دوران چارجنگ ایک الیکٹرک بائیک کی بیٹری پھٹ گئی۔ جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے دوران کم از کم 8 افراد جان بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر الیکٹرک اسکوٹر کا شوروم ہے اور اس کے اوپر چار منزلوں پر ہوٹل چل رہا ہے۔ آگ لگنے کے سبب 25-30 افراد اوپر کی منزلوں میں پھنس گئے۔ واقعہ میں ایک خاتون سمیت 8 افراد کی جان چلی گئی جبکہ کئی لوگ جھلس گئے۔

آگ عمارت کے بیسمنٹ میں الیکٹرک چارجنگ یونٹ سے شروع ہوئی اور پوری عمارت میں پھیل گئی۔ آگ لگنے کے بعد علاقہ میں افرا تفری پھیل گئی اور کئی لوگ جان بچانے کے لئے اوپر کی منزل سے نیچے کود گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ روبی ہوٹل کی عمارت کے بیسمنٹ میں ایک الیکٹر وہیکل شوروم میں ایک بائیک کی بیٹری پھٹ جانے کے بعد آگ لگ گئی جس نے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔


وزیر ٹی سری نواس راؤ، وزیر داخلہ محمود علی اور حیدرآباد سٹی کمشنر سی وی آنند نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے عمارت سے چھلانگھ لگا دی، جنہیں مقامی لوگں نے بچا لیا۔ انہیں استپال لے جایا گیا اور موقع پر فائر بریگیڈ نے گاڑیوں نے پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام انجام کیا۔ آگ میں جھلسنے والے 7 افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔