اتراکھنڈ میں کووڈ ویکسینیشن کا ہدف طے شدہ وقت پر مکمل: دھامی

دھامی نے کہا کہ پی ایم مودی کی کوششوں کی وجہ سے ریاست کو کافی مقدار میں ویکسین ملیں، ہم نے دسمبر تک ریاست میں 100 فیصد ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن یہ ہدف اکتوبر کے مہینے میں ہی مکمل کرلیا ہے۔

پشکر سنگھ دھامی
پشکر سنگھ دھامی
user

یو این آئی

دہرادون: اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ ریاست میں کووڈ-19 کے خلاف ویکسینیشن کا کام طے شدہ وقت سے تقریباً دو ماہ قبل پورا کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو ریاستی سکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگست کے مہینے میں ویکسین کی کم فراہمی کی وجہ سے ویکسینیشن کا کام بہت سست تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کی وجہ سے ریاست کو کافی ویکسین ملنے کے بعد ہم نے دسمبر تک ریاست میں 100 فیصد ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن یہ ہدف اکتوبر کے مہینے میں مکمل کر لیا ہے۔

پشکر سنگھ دھامی نے بتایا کہ سوائے حاملہ خواتین اور جن کو صحت کی وجوہات کی وجہ سے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے 74 لاکھ لوگوں کو پہلی خوراک دی گئی ہے، جبکہ 34.64 لاکھ افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کل 77.27 لاکھ افراد کو ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا تھا۔ ان میں سے صرف صحت کی وجوہات یا حاملہ خواتین کے لیے باقی ہیں۔

ا


نہوں نے صحت، ریونیو، پولیس، میڈیا سمیت دیگر محکموں اور تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مقصد کے حصول میں مدد کی۔ کانفرنس میں وزیر صحت دھن سنگھ راوت، وزیر زراعت سبودھ اونیال، راجیہ سبھا کے رکن نریش بنسل، ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن سونیکا، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ترپتی بہوگنا بھی موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔