تمل ناڈو: کورونا کا ٹیکہ نہیں لگوایا تو ہوٹل اور مالز میں داخلہ نہیں! مدورائی کلکٹر کا حکم

ویکسین لگوانے کے لئے لوگوں کو ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم مدورائی ضلع کے کلکٹر انیش شیکھر نے جاری کیا ہے۔

کورونا ویکسین، تصویر ویپن
کورونا ویکسین، تصویر ویپن
user

قومی آوازبیورو

چنئی: تمل ناڈو کے مدورائی ضلع میں کورونا کا ٹیکہ نہیں لگوانے پر ہوٹل اور مالز سمیت عوامی مقامات پر داخلہ کی اجازت نہیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ ویکسین لگوانے کے لئے لوگوں کو ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم مدورائی ضلع کے کلکٹر انیش شیکھر نے جاری کیا ہے۔

اے این آئی نے کلکٹر انیش شیکھر کے حوالہ سے لکھا، ’’کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لینے کے لئے لوگوں کو ایک ہفتہ کا وقت دیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی ایک ہفتہ کے اندر ویکسین نہیں لگوا پاتا تو اسے ہوٹل، شاپنگ مال اور دیگر کاروباری اداروں میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘


قبل ازیں، ریاست کرناٹک، جہاں نئے ویرینٹ اومیکرون کے دو معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے، وہاں جمعہ کے روز کچھ اسی طرح کی پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ وہاں مالز، اور سنیما ہال میں داخلہ کے لئے کورونا کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کورونا کے 711 نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 2729061 ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز مزید 9 اموات کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 36513 تک پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */