نندی گرام کی خستہ حال سڑکوں کے لئے شوبھندو ادھیکاری ذمہ دار: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہاں کہ مقامی ممبر اسمبلی وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر آبپاشی تھے۔ اس کے باوجود اس علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔

تصویر یو این آئی وآئی اے ای ایس
تصویر یو این آئی وآئی اے ای ایس
user

یو این آئی

کلکتہ: وزیر اعلی ممتا بنرجی جو نندی گرام میں مقیم ہیں نے نندی گرام کی خراب سڑکوں کے لئے مقامی ممبراسمبلی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہاں سے کامیاب ہوئیں تو نندی گرام کی تمام سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کرائی جائے گی۔ ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ مقامی ممبر اسمبلی علاقہ کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے 95 ہزار کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کرائی ہے تو نندی گرام کی سڑکیں اتنی خستہ کیوں ہے؟

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہاں کہ مقامی ممبر اسمبلی وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر آبپاشی تھے۔ اس کے باوجود اس علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں، انہوں نے اسکول، کالج اور اسپتال کی حالت خستہ ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام کی سڑکیں ہیں یا تالاب سمجھ میں نہیں آرہے ہیں۔


ممتا بنرجی نے سارے روپے بدعنوانی کا شکار ہوگئے ہے اور اب امت شاہ ان روپوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کے خلاف ایک کے بعد ایک دھماکہ خیز الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس علاقے میں لکشمن سیٹھ کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اب یہاں کسی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ نندی گرام میں وزارت اعلی کا دفتر بھی قائم کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔