سوشانت سنگھ کیس: سلمان خان اور کرن جوہر سمیت 8 فلمی ہستیوں کو عدالت میں پیشی کا حکم

جن 8 فلمی ہستیوں کو پیشی سے متعلق نوٹس بھیجا گیا ہے ان میں سلمان خان اور کرن جوہر کے ساتھ ساتھ آدتیہ چوپڑا، ساجد ناڈیاڈوالا، سنجے لیلا بھنسالی، ایکتا کپور، بھوشن کمار اور دنیش وجین کے نام شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت معاملہ میں ایک بار پھر سلمان خان اور کرن جوہر کے لیے مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ مظفر پور ضلع کورٹ نے آج ایک انتہائی اہم حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 فلمی ہستیوں کو خود عدالت میں حاضر ہونا ہوگا یا پھر وہ اپنے وکیل کو بھیجیں۔ جن 8 فلمی ہستیوں کو پیشی سے متعلق یہ حکم دیا گیا ہے ان میں سلمان خان اور کرن جوہر کے ساتھ ساتھ آدتیہ چوپڑا، ساجد ناڈیاڈوالا، سنجے لیلا بھنسالی، ایکتا کپور، بھوشن کمار اور دنیش وجین شامل ہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سبھی 8 فلمی ہستیوں کو عدالت میں پیشی کے لیے 7 اکتوبر کی تاریخ دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں عدالت کا نوٹس سبھی فلمی ہستیوں کو بھیجا جا چکا ہے۔ ان فلمی ہستیوں کے خلاف وکیل سدھیر اوجھا نے عرضی داخل کر سوشانت کی موت کے لیے انھیں ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔


واضح رہے کہ اس درمیان سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے دوران ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) لگاتار چھاپہ ماری کی کارروائی کر رہا ہے۔ جمعہ کے روز این سی بی کی ٹیم نے اس سلسلے میں ایک بڑے ڈرگ پیڈلر کو گرفتار کیا ہے۔ راحل وشرام نامی اس ڈرگ پیڈلر کے پاس سے این سی بی کو تقریباً ایک کلو ڈرگس ملی ہے۔ ان ڈرگس کی قیمت 3 سے 4 کروڑ کے آس پاس بتائی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں این سی بی کی ٹیم کو راحل کے گھر سے 4.5 لاکھ روپے کیش بھی ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */