سپریم کورٹ میں ’رجسٹری‘ کے طریقہ کار پر سوال اٹھانے والی عرضی خارج

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رما سبرامنیم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے مہاراشٹر کے جوڈیشل مجسٹریٹ سید اللہ خلیل اللہ خان کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے ایک جوڈیشل افسر کی وہ درخواست خارج کردی، جس میں عدالت عظمی کی رجسٹری پر غیر پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رما سبرامنیم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے مہاراشٹر کے جوڈیشل مجسٹریٹ سید اللہ خلیل اللہ خان کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا۔

درخواست گزار نے سپریم کورٹ کی رجسٹری کے غیر پیشہ ورانہ کام کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے اس پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ عام لوگوں کے مقدمات درج فہرست کرنے میں امتیازی سلوک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی کیوریٹو پٹیشن ایک طویل عرصے سے زیر التواء ہے۔ لیکن رجسٹری اس کو درج فہرست نہیں کر رہی ہے جبکہ اس کی تمام خامیاں دور کر دی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔