مدھیہ پردیش شہری پنچایت انتخابات پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، او بی سی کو ملے گا ریزرویشن

سپریم کورٹ نے او بی سی کو 50 فیصد تک ریزرویشن دینے کا حکم دیا ہے۔ ایک ہفتے میں ریزرویشن نوٹیفائی کیا جائے۔ آئندہ ایک ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس
سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش میں ہونے والے شہری بلدیاتی انتخابات اور پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں شیوراج حکومت کو راحت دیتے ہوئے بدھ کو مدھیہ پردیش میں او بی سی ریزرویشن کے ساتھ انتخابات کرانے کی ہدایت جاری کی، سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور ریاست کی شیوراج حکومت کو بڑی جیت ملی ہے، او بی سی ریزرویشن کے لیے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی کوششیں بالآخر کامیاب ہو گئیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں انتخابات او بی سی ریزرویشن کے ساتھ کرائے جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے او بی سی کو 50 فیصد تک ریزرویشن دینے کا حکم دیا ہے۔ ایک ہفتے میں ریزرویشن نوٹیفائی کیا جائے۔ آئندہ ایک ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ایڈوکیٹ ورون ٹھاکر نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں ریزرویشن 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا (بشمول دیگر پسماندہ طبقات، درج فہرست ذات اور قبائل)۔


اس سے قبل پیر کو ہوئی سماعت میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ پیر کو ہوئی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ میں داخل کی گئی ترمیمی درخواست میں حکومت مدھیہ پردیش سے تمام حقائق کو سننے کے بعد کچھ اور معلومات مانگی گئی تھیں، جسے آج پیش کیا گیا۔ پسماندہ طبقات کو اربن باڈی اور پنچایتی انتخابات میں ریزرویشن دینے کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر ٹرپل ٹیسٹ کرایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔